پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

 پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا، جس کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور اطراف میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ایک بڑا ناسور بن چکا ہے اور اس کا دیرپا حل نکالنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، اور ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہ کرنے کی بات کی اور کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے ساتھ متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے اراکین بھی اس اہم اجلاس میں شریک ہوتے۔ اس اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ حکومتی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

 اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم آئی، اور ڈی جی آئی بی فواد اسد بھی موجود تھے۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن بشیر خان نے کچھ وقت کے لیے شرکت کی لیکن بعد میں واپس چلے گئے، جبکہ دیگر اہم رہنماؤں بشمول سردار اختر مینگل اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت نہیں کی۔

مصنف کے بارے میں