فضا پر سموگ کا قبضہ، لاہور سمیت  پنجاب کے 10اضلاع میں جزوی لاک  ڈاؤن

فضا پر سموگ کا قبضہ، لاہور سمیت  پنجاب کے 10اضلاع میں جزوی لاک  ڈاؤن
سورس: File

لاہور: صوبائی دارلحکومت میں سموگ خطرناک سطح  تک پہنچ گئی۔ لاہور سمیت  پنجاب کے 10اضلاع میں جزوی آج جزوی لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔  آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ  بازار ، دکانیں  اور دفاتر 3بجے کے بعد کھلیں گے ۔

پنجاب حکومت نےسموگ سے نمٹنے کے لیےلاہور سمیت صوبہ پنجاب کے  ضلع  ننکانہ ، شیخوپورہ ،قصور ، گوجرانوالہ اور گجرات    میں معمولات زندگی محدود کرنے کا فیصلہ کیا  جبکہ سیالکوٹ ،نارووال ،حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین  میں  بھی دوپہر تک کاروبار بند رکھنے پر   مکمل پابندی   ہوگی اور نقل و حمل محدود ہوگی۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک عبور کر چکا ہے، شہرکا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 394 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پرآگیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسموگ کے باعث لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اوریہ فیصلہ بارش کے بعد ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر کیا گیاتھا مگر لاہور ہائیکورٹ نےسکول  اور کالجز  تین ماہ تک ہفتے کے روز بند کرنے کا حکم دیا۔

مصنف کے بارے میں