پولیس مقابلہ مشکوک ،ڈاکو ڈاکٹر عباد کے گھر کیسے پہنچے؟ موٹرسائیکل ملی نہ گاڑی، کسی گولی کا نشان ہے نہ کوئی شیشہ ٹوٹا،اہم سوالات کھڑے ہوگئے 

پولیس مقابلہ مشکوک ،ڈاکو ڈاکٹر عباد کے گھر کیسے پہنچے؟ موٹرسائیکل ملی نہ گاڑی، کسی گولی کا نشان ہے نہ کوئی شیشہ ٹوٹا،اہم سوالات کھڑے ہوگئے 

لاہور: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ مشکوک حالات اور واقعات  کے باعث کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

مبینہ ڈاکو ڈاکٹر عباد کے گھر کیسے پہنچے؟کرائم سین سے کوئی  گاڑی یاموٹرسائیکل نہ ملی۔سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔

پولیس کی طرف سے کراس فائرنگ میں ڈاکوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ  کیا گیا۔  گھر اور دیواروں پر کوئی گولی  لگی نہ شیشہ ٹوٹا۔یرغمال بنائے گئے افراد میں سے بھی کوئی سامنے نہ آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ڈاکوؤں کو حراست میں لیا تھا ۔ حراست میں لینے کے بعد ڈاکوؤں کو گھر کے اندر اکٹھا کیا گیا اور پھر انہیں مار دیا گیا۔ 

دوسری طرف مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ایک ڈاکو کی شناخت علی رضا ولد منشا قوم تھیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ میاں چنوں 15/ایل ضلع خانیوال کا رہائشی تھا۔

دوسرے ڈاکو کی شناخت عمران ولد اللہ دتہ قوم مہر کے نام سے ہوئی جو کہ 102/EB تھانہ شیخ فاضل تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی تھا۔ اسی طرح ایک ڈاکو کی شناخت چاند ولد عبد المجید قوم موچی سکنہ ضلع وہاڑی اور چوتھے ڈاکو کی شناخت علی رضا ولد رحمت علی قوم رانا راجپوت سکنہ چک نمبر 102/EB  تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ پانچویں ڈاکو کی شناخت وسیم عرف چھیما ولد شریف سکنہ چک 102/EB تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی اور چھٹے ڈاکو کی شناخت وسیم ولد نامعلوم سکنہ وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں