امریکہ میں فلسطینی حمایت پر غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ

امریکہ میں فلسطینی حمایت پر غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ

واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے تقریباً 1500 غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔ ان طلبہ نے غزہ میں جاری صورتحال پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی یا سوشل میڈیا پر حمایت کا اظہار کیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بعض طلبہ کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر یہود مخالف بیانات اور حماس کی حمایت شامل تھی، جس کے باعث ویزے کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور طلبہ کے وکلا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے کے خلاف ہے اور سیاسی اختلاف رائے کو دبانے کے مترادف ہے۔