بھارت میں کورونا کے ایک کروڑ سے زائد مریض

بھارت میں کورونا کے ایک کروڑ سے زائد مریض
سورس: File photo

دہلی ، بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے بھی بڑھ گئی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  اب تک بھارت میں کورونا وائرس کے لئے 16 کروڑ سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔ جن میں سے ایک کروڑ سے زائد افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور347 اموات ہوئیں ۔ جس سے اموات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوگئی ۔ 

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ جہاں کیسز کی تعدا د 18 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔بھارتی ریاست کرناٹک میں کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ ،آندھرا پردیش ساڑھے 8 لاکھ ،تامل ناڈو8 لاکھ ،کیرالہ اور نئی دہلی میں 6 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے سدباب کے لئے ویکسی نیشن کا ہونا بہت ضروری ہے ۔