ملکی درآمدات میں بڑا اضافہ ،بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں ،حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ

 ملکی درآمدات میں بڑا اضافہ ،بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں ،حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ

کراچی :ملکی درآمدات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں ،حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔یہ حجم مارچ 2023 ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کے مطا  بق  اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی بھارت سے درآمدات بڑھی تھیں لیکن نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی ۔

  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔ پاکستان نے بھارت کےساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں