شمال مغربی صوبوں میں زلزلہ، شدت 6.2 ریکارڈ، 116 افراد ہلاک

شمال مغربی صوبوں میں زلزلہ، شدت 6.2 ریکارڈ، 116 افراد ہلاک
سورس: file

چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھنے کے بعد کم سے کم 116 افراد ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل کی نصف شب کے قریب چنگھائی تبتی سطح مرتفع کے شمالی کنارے پر واقع ایک دور دراز اور پہاڑی کاؤنٹی میں 6.2 شدت کس زلزلہ آیا، جس میں کم از کم 116 افراد ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہوئے۔

زلزلہ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی جیشن کاؤنٹی میں رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیا۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (CENC) کے مطابق مقامی وقت (15:59 GMT) پیر کو 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے 116 اموات کی تصدیق کردی ہے  جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تعداد اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔  سرکاری میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

سب سے زیادہ اموات گانسوصوبے میں ہوئیں جہاں کم سے کم ایک سو پانچ  افراد مارے گئے ہیں، دیگر اموات چنگھائی میں ہوئیں۔

حالیہ دہائیوں میں چین کا سب سے مہلک زلزلہ 2008 میں آیا تھا جب سیچوان میں 8.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 70 ہزارافراد ہلاک ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں