جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ ریسرچ سینٹر کمیٹی کے انتظامی سربراہ جج مقرر کئے گئے ہیں جبکہ اس کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔ 
اس کے علاوہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاءکلرک شپ پروگرام کمیٹی کا حصہ ہوں گے اور 3رکنی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انورمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے جبکہ وہ بلوچستان کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے نگران جج بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس طارق مسعود کو اسلام آباد کی انسدادبدعنوانی عدالتوں کا جج، جسٹس اعجاز الاحسن کو پنجاب کی انسدادبدعنوانی عدالتوں کا نگراں جج، جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو خیبرپختونخوا کی انسداد بدعنوانی عدالتوں کا جج اور جسٹس سجاد علی شاہ کو سندھ کی انسداد بدعنوانی عدالتوں کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ کمیٹی کے اراکین مقرر کئے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں