کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی

راولپنڈی : کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی آج سے تحقیقات کا آغاز کرے گی تین دن میں رپورٹ دے گی۔ کمیٹی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم، مانیٹرنگ کمیٹیوں کی رپورٹس تحقیقات کا حصہ بنانے کی مجاز ہوگی ۔

 ذمّہ دار ذرائع کے مطابق کمیٹی  راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری کے ڈی آر اوز کے بیانات قلم بند  کرے گی۔ راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے آر اوز کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی ضلعی ما نیٹرنگ کمیٹیوں کی رپورٹس کو بھی تحقیقات کا حصہ بنانے کی مجاز ہوں گی۔ سابق کمشنر سے اس کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کے شواہد کا بھی مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں