چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں اور نیا ایونٹ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان میں آستینیں چڑھا کر مقابلہ شروع کر دیا ہے۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ "ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں اور جیت کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلنا ہوگا۔ بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔"

دوسری طرف، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم میچ میں فتح کے لیے پر امید ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور میزبان ٹیم پر دباؤ ڈالیں۔"

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ابتدائی مرحلے میں ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جس پر عالمی کرکٹ کی نظر جمی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں