فیس بک بچوں کے لیے نئی ایپ متعارف کروا رہی ہے

فیس بک بچوں کے لیے نئی ایپ متعارف کروا رہی ہے
کیپشن: image by northeasttoday.in

سن فرانسیکو:فیس بک بچو ں کے لیے ایک نئی ایپ پر کام کر رہی ہے جس میں مذایہ شارٹ ویڈیو اور جی آئی ایف کی خاص فیڈ بنائی گئی ہے۔ نئی ایپ کا نام "ایل او ایل" رکھا گیا ہے۔ 

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ، فیس بک "ایل او ایل " نامی  نئی  ایپ ٹیسٹ کر رہی ہے جو خاص طور پر  بچوں کے لیے بنائی گئی ہے،کمپنی نے چھوٹے پیمانے پر  اس کا ٹیسٹ شروع کر دیا ہے  اس پلیٹ فارم کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جیسا کہ "فار یو "، " اینیملز"،"فیلز" اور "پرانکز "۔ اس ایپ میں خاص طور پر مذایہ ویڈیو اور جی آئی ایف شارٹ کلیپس کی فیڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

ایل او ایل ایپ اس وقت پرائیویٹ بیٹا موڈ میں ہائی سکول کے 100 طالب علموں کے پاس ہے جہنوں نے تشہیر نہ کرنے کا ایگریمنٹ کر رکھا ہے،کمپنی اس کو گروپ کی سطح اور ون ٹو ون ٹیسٹ کر رہی ہے۔ اس سے پہلے فیس بک کی اپنی فوٹو  شئیرنگ ایپ انسٹاگرام بچوں میں بہت مشہور ہے۔

یادرہے کہ کمپنی نے گزشتہ سال شارٹ کلپ ویڈیو ایپ لانچ کی جس کا نام "لاسو "ہے لیکن یہ زیادہ شہرت حاصل نہ کر سکی، اس کے بعد کمپنی نے "ایل او ایل" ایپ کا ٹیسٹ کیا ہے۔

تاہم کمپنی ابھی تک یہ فیصلہ نہیں پائی کے نئی ایپ کو معیاری ایپ یا کسی دوسری ایپ کے پارٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے۔