وٹس ایپ میں اہم تبدیلی، نیا فیچر متعارف

وٹس ایپ میں اہم تبدیلی، نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: وٹس ایپ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے، اس  تبدیلی  کی وجہ سے  چیٹس  کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا ہے۔ وٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔


ایسا ہی ایک نیا فیچر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔وٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔


واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ  اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ گروپس فلٹر کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاکہ گروپس چیٹس کو دیکھنا آسان ہو جائے۔

مصنف کے بارے میں