ڈالر بحران: ذخیرہ اندوزں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا منصوبہ تیار, سفری مقاصد کے لیے حد میں بھی کمی

 ڈالر بحران: ذخیرہ اندوزں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا منصوبہ تیار, سفری مقاصد کے لیے حد میں بھی کمی
سورس: file

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت ایکسچینج کمپنیوں سے 500 امریکی ڈالر اور اس سے زیادہ کی خریداری کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا ہے۔

ایس آئی ایف سی سیکریٹری میں اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی بینک کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں جامع اصلاحات کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے شرکاء کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور بتایا کہ مذکورہ اصلاحات نافذ کر دی گئی ہیں۔

پاکستان پہلے ہی ڈالر کے بحران کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ برآمدات اور ترسیلات زر درست نہیں ہیں اور ڈالر کا بڑا حصہ درآمدات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بےایمان عناصر ہمیشہ فائدہ اٹھاتے ہیں اور منافع کمانے کے لیے امریکی ڈالر جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کو بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سفری مقاصد کے لیے امریکی ڈالر کی خریداری کی حد بھی کم کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں