چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: file

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔  وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان،  صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث روف اور زمان خان شامل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے باعث آج نہیں کھیلیں گے ان کی جگہ  چاڈ بوس کھیلیں گے۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو کھیل کے دوران محتاط رہنے اور گیند پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بہت چھکے لگ رہے ہیں تو تماشائی محتاط رہیں کہ گیند انہیں آ کر نہ لگ جائے۔ 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے تین میچوں میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر چکا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری اور پانچواں میچ بھی اسی مقام ( ہیگلے اوول) پر اتوار (21 جنوری)کو کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں