ملٹی وٹامنز کھائیں ، الزائمر سے بچیں 

ملٹی وٹامنز کھائیں ، الزائمر سے بچیں 

مانچسٹر:ملٹی وٹامنز کھانے سے الزائمر سے بچا جاسکتا ہے۔ الزائمر اگرچہ کافی حد تک خطرناک ہوتا ہے  لیکن اب ماہرین صحت اور سائنس دان  تحقیق کے بعد اس  نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ملٹی وٹامنز کھانے سے الزائمر سے بچا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق  روزانہ ملٹی وٹامن کی گولی الزائمر کی بیماری کو روک سکتی ہے۔

امریکہ میں ماس جنرل بریگھم کے محققین  کے مطابق  جو لوگ ملٹی وٹامن کھاتے ہیں، ان میں دماغی عمر کی رفتار کم ہوتی ہے اور یادداشت کے مسائل پیدا نہیں ہوتے ہیں ۔ اس بارے میں   میسا چوسٹس ہسپتال کے طبی ماہر کاکہنا ہے کہ جو لوگ ملٹی وٹامنز روزانہ کھاتے ہیں وہ کسی حد تک الزائمر سے بچے رہتے ہیں اور ان کو یادداشت کے مسائل نہیں ہوتے ہیں ۔تاہم  اس بارے میں   نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ کا کہنا ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں سے تقریباً 10 سے 20 فیصد لوگ ایک سال کے عرصے میں ڈیمنشیا کا شکار ہوتے ہیں۔

دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن لینے والے افراد کی یادداشت  بہتر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 900,000 سے زیادہ لوگوں کو ڈیمینشیا ہے، زیادہ تر کیسز الزائمر کی بیماری یا ویسکولر ڈیمنشیا کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں