123 فٹ سے زیادہ لمبا ڈوسا بنانے کا ورلڈ ریکارڈ

 123 فٹ سے زیادہ لمبا ڈوسا بنانے کا ورلڈ ریکارڈ

نئی دہلی: ایک ہندوستانی فوڈ کمپنی نے 123 فٹ سے زیادہ لمبا ڈوسا بنا کر  اپنی 100 ویں سالگرہ منائی ۔

ایم ٹی آر فوڈز نے شیف ریگی میتھیوز کی قیادت میں 75 شیفوں کی ایک ٹیم کو اکٹھا کیا تاکہ  بنگلور کے علاقے بومسندرا میں کمپنی کی فیکٹری میں 123.03 فٹ کا ڈوسا تیار کیا جا سکے۔

اس سے قبل سیوری کریپ نے 2014 میں حیدرآباد، تلنگانہ میں پکائے گئے 54 فٹ، 8.69 انچ کے ڈوسا سے سب سے لمبے ڈوسا کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیاتھا۔

میتھیوز نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”میں MTR میں ایک تاریخی سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں! 123.03 فٹ کے ناقابل یقین حد تک لمبے ڈوسا کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز کے ساتھ فخر سے 100 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہوں۔“

d94853c60ea99ac67372a052929ef434

مصنف کے بارے میں