زلزلے کی پیشگوئی، سونامی کا بھی خطرہ

 زلزلے کی پیشگوئی، سونامی کا بھی خطرہ
سورس: File

اسلام آباد:  پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات)  کے چیف سردار سرفراز نےکہا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔

سردار سرفراز  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔

مکران بلوچستان کا جنوبی ساحلی علاقہ ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران میں خلیج عمان کے ساحل کے ساتھ ایک نیم صحرائی ساحلی پٹی ہے۔

مصنف کے بارے میں