آج خیبر پختونخوا میں موت سستی  ،آٹا، چاول اور چینی مہنگی ہے، پاکستانی عوام کے لئے امن، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں:سراج الحق

آج خیبر پختونخوا میں موت سستی  ،آٹا، چاول اور چینی مہنگی ہے، پاکستانی عوام کے لئے امن، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں:سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لئے امن، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستانی عوام کے لئے امن، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا وزیراعظم نے آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کیا، بجلی بلوں میں اضافہ، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھائی گئیں، میں عدل و انصاف کی تلاش میں نکلا ہوں، مجھ سمیت میرے کسی ساتھی پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے، ملک کے عوام کے لئے امن، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں۔


سراج الحق نے کہا 75 سالوں میں سب کو آزمایا گیا لیکن انہوں نے نوجوانوں کے ارمانوں کا خون کیا ہے، اگر آج آپ اپنی نئی نسل کے لئے اور مستقبل کے لئے نہیں اٹھے تو مایوس رہیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعظم سب سے پہلے امریکہ سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کریں۔  عوام ورلڈ بینک اور امریکہ کی غلامی کے لئے تیار نہیں، کرپشن کی وجہ سے پاکستان پر قرضہ چڑھا۔پشاور میں مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی نرخوں میں اضافہ کے خلاف دھرنا کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو ہم نے قرض فری صوبہ بنایا تھا آج صوبہ ایک ہزار ارب سے زیادہ کا مقروض ہے، آج تک مرکزی حکومت نے خیبرپختونخوا سے ایک وعدہ پورا نہیں کیا، گزشتہ کچھ عرصے میں 17 خودکش دھماکے ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔

 آج خیبر پختونخوا میں موت سستی ہے اور آٹا، چاول اور چینی مہنگی ہے، میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عوام کو جینے دو، ہم عزت کے ساتھ جینا اور عزت کے ساتھ مرنا چاہتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ مودی اور راجیو گاندھی کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ؟ کلنٹن صدارت سے فارغ ہوئے تو موٹیویشنل سپیکر بن گئے، ہمیں دشمن کے ایٹم بم سے نہیں خطرہ کرپٹ قیادت سے ہے۔

مصنف کے بارے میں