بارش نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار بنادیا

بارش نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار بنادیا
کیپشن: پنجاب میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ،فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: آج صبح سے ہونے والی بارش کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :-  مولانا فضل الرحماننے پہلی بار چوہدری نثار کی ایسی تعریف کردی اور ساتھ ہی ایسا کرنے کاکہہ دیا کہ ۔۔۔۔

اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف حصوں اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہوئی جب کہ چمن اور زیارت سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :-نواز ،مریم کے بعد ،شہباز ،حمزہ کے بارے میں اہم خبر آگئی ، اُڑان بھرنے کی تیاریاں مکمل 

کوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد شہر کا موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور پشاور میں آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے جب کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، کوہاٹ، مری اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- موٹروے ایم 9 پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔