پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے

لاہور : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

عبادات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ بڑی تعداد میں مسیحی خاندانوں نے عبادات میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں