میری لینڈ کے شہری نے پہلی دفعہ لاٹری ٹکٹ خرید کر 50,000 ڈالرز جیت لیے

میری لینڈ کے شہری نے پہلی دفعہ لاٹری ٹکٹ خرید کر 50,000 ڈالرز جیت لیے

اینارلڈ :میری لینڈ کے ایک شہری نے اپنی زندگی کا پہلا لاٹری ٹکٹ اپنی والدہ کے مشورے پر خریدا اور پہلی ہی کوشش میں 50,000 ڈالرز کا انعام جیت لیا۔ سینٹ میری کاؤنٹی کے اس شہری نے میری لینڈ لاٹری کے اہلکاروں کو بتایا کہ اس نے کبھی بھی لاٹری کا ٹکٹ نہیں خریدا تھا، مگر اپنی والدہ کے ساتھ والڈورف میں شاپرز گروسری اسٹور جاتے ہوئے اس کی والدہ نے مشورہ دیا کہ وہ ایک کوشش کرے۔

شہری نے بتایا کہ اس کی والدہ لاٹری کھیلتی ہیں، اور جب وہ وینڈنگ مشین کے قریب سے گزرے تو اس کی والدہ نے کہا کہ وہ بھی ایک ٹکٹ خریدے۔ والدہ کی مدد سے اس شہری نے بگ منی سکریچ آف ٹکٹ خریدا، جس سے وہ 50,000 ڈالرز کا انعام جیت گیا۔

فاتح نے کہا کہ "میں اس پورے واقعے کو محض ایک اتفاق سمجھتا ہوں، اور یہ میرا پہلا اور آخری لاٹری ٹکٹ بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ دوبارہ اتنی خوش قسمتی ہو سکتی ہے۔"