پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر "زلمی" کی مسٹر بیسٹ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات شیئر

پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر

امریکہ:پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان، جو "زلمی" کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔ یہ شراکت پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے 24 گھنٹوں کے اندر 15 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کرایا۔

زلمی نے مارچ 2022 میں "ایف ایم ریڈیو کے خراٹے" کے عنوان سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، لیکن ان کا اصل بریک تھرو جنوری 2023 میں ہوا جب انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ "24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج" کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کی، جو وائرل ہو گئی۔

زلمی نے اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کیے ہیں اور اپنی خاندانی زندگی، ایڈونچرز اور گیمنگ کو اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے مسٹر بیسٹ کے 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج کو بھی مکمل کیا، جس سے ان کی شہرت عالمی سطح پر مزید بڑھ گئی۔

زلمی نے اپنی نئی ویڈیو "Zalmi x MrBeast: پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک جلد آ رہا ہے" کے عنوان سے ریلیز کی ہے، جس نے پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ اشتراک ممکنہ طور پر پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ثابت ہو سکتا ہے اور شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔