قصور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ،  افسران اور متعلقہ عملہ الرٹ، نشیبی علاقوں میں ریسکیو  ، ریلیف آپریشن میں تیزی 

قصور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ،  افسران اور متعلقہ عملہ الرٹ، نشیبی علاقوں میں ریسکیو  ، ریلیف آپریشن میں تیزی 

لاہور:قصور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔  کمشنر لاہور کی ہدایات کے مطابق دریائے ستلج کے نشیبی علاقوں میں ریسکیو  ، ریلیف آپریشن میں تیزی جاری   ہے ۔ ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور سیلابی صورتحال اور ریلیف کی  کارروائیوں کی مسلسل مانیٹرنگ براہ راست کررہے ہیں۔

کمشنر لاہور کی ہدایات پر دریائے  ستلج سے ملحق دیہات میں ریسکیو  ٹیمیں مسلسل موجود ہیں۔ کمشنر لاہور کاکہنا ہےکہ دریائے ستلج سیلاب ایریاز سے 23ہزار 364افراد کو ابتک ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔سیلابی علاقوں سے 15ہزار 800جانوروں کو بیڑوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ۔قصور میں دریائے ستلج سیلاب سے تحصیل قصور اور تحصیل چونیاں کے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

دفعہ 144کے تحت خالی کرائے گئے  15 دیہاتوں کی حفاظت کیلیے 8 پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔

سیلاب متاثرین کیلئے تیسرے مرحلے میں 22ہزار راشن باکس تقسیم کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپوں اور قریبی دیہات میں کھانا بروقت مہیا کیا جارہا ہے۔ دریائے ستلج سیلاب میں تلوار پوسٹ پر تمام محکموں کے افسران۔عملہ اور مشینری مسلسل ڈپلائے رکھی گئی ہے۔سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں ،متاثرین کی مکمل مدد کی جارہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں