برلن میں اسلام پسند دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرمپ

برلن میں اسلام پسند دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرمپ

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ’اسلام پسند دہشت گردوں‘ نے حملہ کیا ہے۔ تاہم جرمن پولیس نے ابھی تک اسے ایک ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کے طور پر ہی دیکھ رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتہا پسند تنظیم داعش اور دیگر اسلام پسند دہشت گرد مسیحی ممالک میں مسلسل مسیحی کمیونٹی کو ہلاک کر رہی ہے، جو ان کے عالمی جہاد کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ’دہشت گردوں‘ کا صفایا کر دیں گے۔
ٹرمپ نے کہاکہ ان دہشت گردوں کو ان کے علاقائی اور عالمی نیٹ ورکس کے ساتھ ہی ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ ایک ایسا مشن ہو گا، جو ہم اپنے تمام ایسے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سر انجام دیں گے، جو آزادی سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ترکی، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی میں دہشت گردانہ حملے ہوئے اور یہ سلسلہ بگڑتا جا رہا ہے۔ تہذیب یافتہ دنیا کو اپنی سوچ بدلنا ہو گی۔