’’کہتے ہیں ملک چلانے کا طریقہ بتائیں،پہلے عمران خان کو ہٹائیں پھر بات کریں‘‘

’’کہتے ہیں ملک چلانے کا طریقہ بتائیں،پہلے عمران خان کو ہٹائیں پھر بات کریں‘‘
سورس: file

نواب شاہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے بھی اس سے تنگ آگئے ہیں۔ ہمیں آکر کہتے ہیں کہ ملک چلانے کیلئے کوئی فارمولا بتائیں۔پہلے عمران خان کی چھٹی کریں پھر بات کریں۔

نواب شاہ میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے کل نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں پہلے دن ہی کہہ دیا تھا یہ حکومت نہیں چلے گی ۔ فارمولا بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، جب بھی ملک پر مشکلات آئی پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا ۔ سپر پاور نے کہا تم سپر پاور ہو لیکن میں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل سے ہم واقف ہیں، ملک کے تمام مسائل پیپلز پارٹی ہی حاصل کر سکتی ہے، ڈالر 180 کا ہوگیا ہے، جتنے ہمارے قرضے تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں، ملک پر باہر کے لوگ مسلط کیے گئے ہیں، پہلے دن ہی کہا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، نیا پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کر دیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورہ حکومت میں روزگار دیا، اس حکومت میں لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، پندرہ سال آگے اور پندرہ سال پیچھے دیکھیں تو فرق نظر آجائے گا، ملک چلانے اور سنبھالنے کے لئے ایک سوچ ہوتی ہے،بی بی شہید پر کیس بنایا گیا کہ تم نے نوکریاں دیں، محترمہ شہید نے کہا میں روزگار دیتی رہونگی تو آپ لوگ کیس بناتے رہنا۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ”وہ”اب خود تنگ آ چکے ہیں اب ہمیں کہہ رہے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہمیں طریقہ بنائیں،فارمولا بنائیں۔ میں نے کہہ دیا ہے کہ اب وہ وقت گزر چکاہے ۔اب آپ سب سے پہلے عمران خان کی چھٹی کرائیں پھرہم سے بات کریں۔ ابھی تو میں نے لاہور میں قدم رکھا ہے ان کی وکٹ اور ان کی باولنگ پر چھکا لگاؤنگا۔