فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے : یو اے ای کا امریکا کو دوٹوک جواب

 فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے : یو اے ای کا امریکا کو دوٹوک جواب

ابوظہبی:  امریکی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی صدر سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی صدر نے فلسطین کے حوالے سے امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے غزہ کے تنازعے کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور پائیدار امن کی ضرورت ہے، جو خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کا واحد طریقہ ہو گا۔اماراتی صدر نے خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ سے بچنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ امن قائم رہ سکے اور استحکام کی فضا بنے۔

مصنف کے بارے میں