حکومت سانحہ ساہیوال کے متاثر بچوں کا خیال رکھے گی مگر ماں باپ  کا کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر عارف علوی

 حکومت سانحہ ساہیوال کے متاثر بچوں کا خیال رکھے گی مگر ماں باپ  کا کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر عارف علوی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ڈاکٹر عارف علوی ٹوئیٹر ااکاؤنٹ

اسلام آباد:ڈاکٹرعارف علوی نے  سانحہ ساہیوال پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بچوں کے والدین کو  ان کے سامنے شہید کر دیا گیا ہو ان کے اذہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کا اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  سانحہ ساہیوال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بچوں کے سامنےان کے والدین کو  شہید  کر دیا جائے  ان کے اذہان پر مضر اثرات مرتب ہونگے۔


انہوں نے کہا کہ " ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے ۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے اذہان پر کتنے مضر اثرات مرطب ہونگے ،اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں ۔ حکومت انشاللہ انکا خیال تو رکھے گی مگر ماں باپ  کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی"۔