ہردیپ سنگھ نجر قتل، کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی

ہردیپ سنگھ نجر قتل، کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی
سورس: File

اوٹاوا:  کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے پیدا ہونے والی  کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کاروں میں سے 41 کو ان کے زیر کفالت افراد سمیت ہٹا دیا گیا ہے۔ جولی نےمزید بتایا کہ کینیڈا کے 21 سفارت کاروں کے لیے استثنیٰ دی گئی ہے جو ہندوستان میں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کیا تھا۔


واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو قتل کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں