سی سی پی او لاہور کا تبادلہ ، وفاق اور پنجاب حکومت آمنے سامنے 

سی سی پی او لاہور کا تبادلہ ، وفاق اور پنجاب حکومت آمنے سامنے 
سورس: File

لاہور : سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر پر پنجاب اور وفاقی حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ وفاق نے سی سی پی او لاہور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو پنجاب حکومت نے انہیں چارج چھوڑنے سے منع کردیا۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور سی سی پی او لاہور کو عہدہ چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

 

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

 انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔ سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے۔ وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا  جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے پر وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹایا تھا ۔

مصنف کے بارے میں