تربت میں 158 دہشت گردکارروائیاں ، 66 افراد شہید اور 30 سے  زائد زخمی ، 8  انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 تربت میں 158 دہشت گردکارروائیاں ، 66 افراد شہید اور 30 سے  زائد زخمی ، 8  انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کیچ:تربت میں 158 دہشت گردکارروائیاں ، 66 افراد شہید اور 30 سے  زائد زخمی ، 8  انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  ہوئے۔ تربت میں دہشت گردکاررائیوں کے حوالے سے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی بلوچستان  نے رپورٹ جاری کی ہے۔ 
سی ٹی ڈی بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہےکہ  رواں سال بی ایل اے  اور  بی ایل ایف نے تربت میں 158 دہشت گردکارروائیاں کیں، ان دہشت گرد کارروائیوں میں66 افراد شہید اور 30 سے  زائد زخمی ہوئے،  ایک ماہ میں مختلف آپریشنز میں 8  انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔
 مزید کہا گیا ہےکہ  20  نومبر کو  انتہائی مطلوب دہشت گرد ”بالاچ ولد مولا بخش“ کوگرفتار کیا گیا،گرفتاری کے وقت دہشت گرد بالاچ سے 5 کلو  بارودی مواد  برآمد ہوا،  بالاچ کی نشاندہی پر پسنی کےقریب آپریشن کیا، جہاں دہشت گرد  چھپے ہوئے تھے، آپریشن کے دوران بالاچ اپنے دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ  سے مارا گیا۔

مصنف کے بارے میں