سپریم کورٹ، عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پرسماعت  آج پھر   ہوگی

سپریم کورٹ، عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پرسماعت  آج پھر   ہوگی

اسلام آباد: ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پرسماعت  آج پھر  سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

درخواست گزارعلی خان جو کہ درخواست کے مطابق ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدم حاضری پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو  درخواست گزار کو پکڑ کرعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔رجسٹرار آفس سکو بھی حکم دیا گیا تھا کہ وہ درخواست گزار سے رابطہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار بریگیڈیر ریٹائرڈ علی خان نے اپنی درخواست میں جو گھر کا ایڈریس لکھا ہے وہ فوج کے زیر انتظام چلنے والے ادارے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی اسلام آباد کا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کے مطابق درخواست گزار کو فوج میں بغاوت پھیلانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے الزام میں کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انھیں سزا بھی سنائی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کے لیے وزارت دفاع سے بھی رپورٹ مانگی ہے۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ان انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اپنی زیر نگرانی 30 روز میں ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

مصنف کے بارے میں