احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر

احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کے تیزی سے کامیاب ہونے والے اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ احمد علی اکبر، جو کہ عالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں، اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ میڈیا سے دور رکھتے ہیں، مگر حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں سامنے آئیں، جو اب تصدیق ہوگئیں ہیں۔

اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ، سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر اور وکیل ماہم بتول بھی نظر آ رہی ہیں۔ احمد علی اکبر نے تصاویر کے ساتھ اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی اور لکھا، "میرا دل میری زندگی، میرا سکون میرا گھر۔"

یہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں، اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں