عمر رسیدہ  چینیوں کو تنہائی کاحل مل گیا،"ہرٹ کلب" میں  دوست تلاش کرلیے

 عمر رسیدہ  چینیوں کو تنہائی کاحل مل گیا،

شنگھائی:شنگھائی میں عمر رسیدہ  چینیوں کو تنہائی کا حل مل گیا ہے، بوڑھے افراد کےلیے ایک کلب جسے ہرٹ کلب کانام دیاجارہا ہے، وہاں پر دوست تلاش کرلیے ہیں۔  اس کلب کی خاص بات یہ ہےکہ چین میں عمر رسیدہ لوگ جو تنہائی کاشکار تھے، یا تنہا زندگی بسر کررہے تھے ہرمنگل کو اکٹھے ہوتے ہیں اور بہت سا وقت گزارتے ہیں۔ ان کو وہاں پرکھانے پینے کی بھی فکر نہیں ہوتی ہے۔ 

شنگھائی کے بزرگ  آئی کی   لونلی ہارٹس کلب میں  محبت کے متلاشی ہوتے ہیں ۔ہر منگل کو عمر رسیدہ افراد   وسیع و عریض کینٹین میں زیادہ تر میزیں سنبھال لیتے ہیں، اپنی چائے، ناشتے اور  گھر کے کھانوں سے گریز کرتے ہیں۔آئی کی ایک ریٹائرڈ نرسنگ ہوم ہے۔اس کلب کو اب مختلف فلاحی تنظیمیں بھی فنڈنگ کررہی ہیں ۔ اس کے ڈائریکٹر کاکہنا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ پیار ومحبت کی ضرورت نوجوانوں کے علاوہ بوڑھوں کوبھی ہوتی ہے۔ مجھے عمر رسیدہ لوگوں کو کلب میں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین میں 60 یا اس سے زیادہ عمر کے 297 ملین سے زیادہ افراد میں سے ایک چوتھائی تنہا ہیں ۔ بیجنگ کی رینمن یونیورسٹی کے 2016 کے سروے میں، 60 سال سے زیادہ عمر کے ایک چوتھائی افراد  کاکہنا ہے کہ وہ تنہائی کاشکار ہیں۔

مصنف کے بارے میں