"کوئی اضافی میک اپ نہیں ،صرف ایک خوبصورت لباس "،عائزہ خان کی وائرل تصاویر کے چرچے 

لاہور: لالی وڈکی اداکارہ عائزہ خان  کی وائرل تصاویر کے چرچے ہورہےہیں۔  لالی وڈ کی اداکارہ عائزہ خان نے  سرخ لباس پہن کر  شوٹ کرایااوراس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر  اپ لوڈکردیا۔ اس پر ناصرف پرستاروں بلکہ  ساتھی اداکارائوں کی طرف سے  بھی ان کے لیے تعریفی کمنٹس  ہورہے ہیں۔

اداکارہ  نے اپنی پوسٹ کے بارے میں کہا کہ میری رائے میں یہ میری اب تک کی سب سے خوبصوت تصویریں ہیں، ہم نے ان تصاویر کو اگلے ماہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تھا لیکن میں مزید انتظار نہیں کر سکتی تھی، یہ شائقین کے لیے ہے!


عائزہ خان نے اپنے کیپشن میں بتایا ہے کہ میں نے ان تصاویر میں کوئی اضافی میک اپ نہیں کیا ہوا، اس فوٹو شوٹ میں صرف ایک خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ کی ان خوبصورت تصاویر کو دیکھ کر متعدد  اداکارائیں حرا مانی، سنیتا مارشل، ایمن خان، ماہرہ خان اور نادیہ حسین سمیت متعدد میک اپ آرٹسٹ بھی بھی عائزہ خان کی تعریفیں کررہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں