کویت کا امریکا سے 28 ایف 18 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

کویت کا امریکا سے 28 ایف 18 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

کویت سٹی :کویت کے وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شیخ خالد الجراح نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کے ساتھ پانچ ارب ڈالرز کے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔اس کے تحت کویت 28 ایف/اے لڑاکا جیٹ خرید کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں خالد الجراح نے ان رپورٹ کو مسترد کردیا کہ امریکا نے کویت کو دس ارب دس کروڑ ڈالرز مالیت کے چالیس ایف /اے 18 لڑاکا جیٹ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
اسلحے کی ڈیل ایک ہی دن میں طے نہیں پا جاتی ہے بلکہ طویل مذاکرات کے بعد یہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔واضح رہے کہ کویت میں 26 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران میں امریکا سے چالیس لڑاکا جیٹ کی خریداری کا معاملہ ایک گرما گرم موضوع رہا ہے۔