سنجیدہ  امن مذاکرات کیے جائیں:سعودیہ نے  اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بندکرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

سنجیدہ  امن مذاکرات کیے جائیں:سعودیہ نے  اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بندکرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

ریاض: سعودی عرب نے  غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ  اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ’سنجیدہ‘ امن مذاکرات کیے جائیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  برکس کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں کہا سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع اور ٹھوس عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد نے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک امن کا قیام ناگزیر ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔


سعودی ولی عہد نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ غزہ بہت مشکل میں ہے اور کانفرنس میں ہم سب کو اسرائیلی حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرنا چاہیے۔ غزہ میں نسانی المیے کو روکنے کے لیے اجتماعی جدوجہد کی جائے۔

مصنف کے بارے میں