گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ فضائیہ کے حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو کئی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مارچ میں ایک ہی دن دو مختلف حادثات پیش آئے، جن میں ایک جیگوار لڑاکا طیارہ اور دوسرا اے این-32 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ شامل تھا۔

نومبر 2024 میں بھی MiG-29 طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار پیش آنے والے ان واقعات سے فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت اور فضائی تحفظ کے نظام پر سوالات اٹھتے ہیں۔