چین: باربی کیو ریسٹورنٹ میں گیس دھماکہ، 31 افراد ہلاک

چین: باربی کیو ریسٹورنٹ میں گیس دھماکہ، 31 افراد ہلاک
سورس: File

ین چھوان: چین کے باربی کیو ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ شمال مغربی چین میں باربی کیو ریسٹورنٹ میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی گیس پھٹنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹ میں دھماکہ روایتی طور پر مسلم ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان کے رہائشی علاقے کی ایک مصروف سڑک پر ہوا جہاں لوگ تین روزہ   ڈریگن بوٹ فیسٹیول منانے کے لیے جمع تھے۔ 

چینی ایجنسی کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد سات ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ دو دیگر شدید جھلس گئے تھے، دو کو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور دو کو اڑتے ہوئے شیشے کی وجہ سے خراشیں آئی تھیں۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کی ہدایت کرد ی جبکہ دھماکے کے بعد 100 سے زائد افراد اور 20 گاڑیوں کا جائے وقوع سے انخلا کیا ہے۔

دھماکے کے بعد ریستوراں کے مالک، شیئر ہولڈرز اور عملے سمیت نو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا، اوران کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔


واضح رہےچین میں حفاظت کو بہتر بنانے کی برسوں کی کوششوں کے باوجود گیس اور کیمیائی دھماکوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات غیر معمولی نہیں۔

مصنف کے بارے میں