سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹنے کے نتائج 24 گھنٹے میں سامنے آجائیں گے: خواجہ آصف 

سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹنے کے نتائج 24 گھنٹے میں سامنے آجائیں گے: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹنے کے نتائج 24 گھنٹے میں سامنے آجائیں گے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سنا جا رہا ہے ۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ بینچ ٹوٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اداروں میں تصادم کی کیفیت بنے تو ملک کے لئے اچھا شگون نہیں ہوتا، بینچ ٹوٹنے کے نتائج آج یا کل سامنے آ جائیں گے ۔  جن لوگوں نے مسئلہ عدالت میں اٹھایا ان کے سیاسی مقاصد ہیں۔یہ لوگ محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں