اب بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے: شاہ محمود قریشی

 اب بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے: شاہ محمود قریشی

پشاور: پی ٹی آئی  رہنما شاہ  محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اب بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں  ہے۔وقت ثابت کرے گا کہ کون کھڑا ہے۔  ہمیں گرفتاری کا خدشہ تھا، آج پشاور ہائیکورٹ آگئے اور ہمیں راہداری ضمانت دی گئی، کل ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

انہوں نے  مزید کہاکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کیس سماعت کے لئے مقرر کیا۔  آئی ایل ایف کے وکلاء کا بھی شکریہ جنہوں نے اتنے کم وقت میں درخواست دائر کی اور ہماری میزبانی کی۔ پختون رواج کے مطابق انھوں نے ثابت کیا کہ وہ تعلق نبھانا جانتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے، پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ایک نظریہ ہے، جسے پختونخوا نے سب سے پہلے قبول کیا اب پورے پاکستان نے قبول کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے جس کا مستقبل روشن ہے، اب بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، 2011 میں اس جھنڈے کو میں نے تھاما ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ہمارے ساتھ رہے ہیں، پارٹی نے ان کو جو سوال بھیجے ہیں ان کا جواب آئے گا تو پھر بات کریں گے۔

مصنف کے بارے میں