لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود کے پروڈکشن آرڈرز جاری

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود  قریشی  کو  لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں ے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا سردار محمد مصروف خان، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، علی نواز اعوان اور دیگر  پی ٹی آئی رہنما بھی نامزد ہیں۔ 

یاد رہے کہ 19 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

مصنف کے بارے میں