پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

نیویارک:  پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، جس سے انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عالمی امن کے اصولوں کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کو نہ روکا گیا تو عالمی سطح پر تصادم اور تباہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان کے مندوب نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد آبادی بھوک اور بیماریوں کا شکار ہے، جبکہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔