واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے، تاہم اس بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ، ٹیمی بروس نے کہا کہ ویزا عمل کے دوران یہ بات ضروری ہے کہ امریکہ آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ وہ امریکی قومی سلامتی اور عوامی حفاظت کے لیے کوئی خطرہ نہ بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں۔