نائجر:نائجر کے دیہی علاقے کوکورو میں دہشت گردوں نے مسجد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، حملے کے وقت لوگ نماز جمعہ کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر بے رحمی سے حملہ کیا اور مقامی بازاروں اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔
حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ نائجر کی حکومت نے اس سانحے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور تحقیقات کا آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔