ہوشیار خبر دار  ، ذاتی معلومات شیئر نہ کریں، نجی بنک کے نام پر جعلی ای میل ایڈریس سے ای میلز موصول ہو نے کاانکشاف

ہوشیار خبر دار  ، ذاتی معلومات شیئر نہ کریں، نجی بنک کے نام پر جعلی ای میل ایڈریس سے ای میلز موصول ہو نے کاانکشاف

اسلام آباد: شہریوں کو نجی بنک کے نام پر بنائے گئے جعلی ای میل ایڈریس سے ای میلز موصول ہو نے کاانکشاف ہواہے۔

موبائل فون نمبر پر فراڈ  میسجز کے بعد شہریوں کو نجی بنک کے نام پر بنائے گئے جعلی آی میل ایڈریس سے ای۔میلز موصول ہونے لگے۔  فراڈ  ای میل کے ذریعے جعل ساز شہریوں کو  نجی بنک  میں نئے اکاؤنٹ بن جانے کی خوشخبری دیتے ہیں ۔جس کے بعد شناختی کارڈ ،موبائل نمبرز اور ذاتی تفصیلات مانگی جاتی ہیں۔

شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد جعل ساز شہریوں کے بنک اکاؤنٹس ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایف آئی اے زرائع  کا کہنا ہے کہ نجی بینکوں کی جعلی آی میل نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بیٹھے جعل سازوں کے زریعے کی جاتیں ہیں ۔

جعلی آی میل ، فراڈ موبائل میسجز ، جعلی وئب سائٹس  آن لائن فراڈز کو روکنے کی لیے تاحال ایف آئی اے حکام کو بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

مصنف کے بارے میں