روسی لائٹ ویٹ چیمپئن کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فتح کا جشن ماننے سے انکار 

روسی لائٹ ویٹ چیمپئن کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فتح کا جشن ماننے سے انکار 

ماسکو: یو ایف سی 'لائٹ ویٹ چیمپئن' اسلام ماخچیف نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی فتح کا جشن منانے سے انکار کردیا۔

ہفتہ کے روز روسی کھلاڑی نے 294 ویں فتح کے موقع پر کہا 'میں دنیا میں ہونے والی پاگل چیزوں کی وجہ سے اپنی جیت کا جشن نہیں منا رہا ہوں۔ فلسطین! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔'

سابق یو ایف سی چیمپیئن خبیب نورماگومیدوف کے قریبی ساتھ ماخچیف کی یہ مسلسل 13 ویں جیت تھی۔ اپنے حریف الگزینڈر کو شکست دینے کے بعد ماخچیف کو فلسطنی پرچم تھامے ہوئے دیکھا گیا۔

اسلام ماخچیف کے چاہنے والوں نے فلسطین کے لیے ماخچیف کے مؤقف کی تعریف کی جبکہ ناقدین نے حماس پر تنازع کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔

واضح رہے فلسطین کی حمایت کرنے پر کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی سلسلے میں مصری تیراک عبدالرحمن سامح نے بتایا فلسطین کی حمایت کا اظہار کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

 عبدالرحمن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 'ایکواٹکس سوئمنگ ورلڈکپ 2023' میں اپنے گولڈ میڈل کا جشن منانے سے انکار کیا تھا۔ فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو بھی غزہ کے لوگوں کی ٹویٹر پر حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مصنف کے بارے میں