جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے، جو آغاز کرے گا ختم کرنے میں وہ اکیلا نہیں ہوگا: جواد ظریف

جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے، جو آغاز کرے گا ختم کرنے میں وہ اکیلا نہیں ہوگا: جواد ظریف

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکا سعودی عرب میں فوج بھیج کر غیر فطری صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

امریکی چینل کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تیل تنصیبات پر حملے کا معاملہ غلط سمت کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ممکن ہے کہ ہم سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی یو این تحقیقات کو قبول نہ کریں، اقوام متحدہ نے تحقیقات کیلئے ماہرین بھیجنے پر ہم سے مشاورت نہیں کی۔

نہیں جانتے کہ کس بنیاد پر اقوام متحدہ کے ماہرین کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے غیر جانبدار تحقیقات کیں تو ثابت ہوجائے گا کہ حملہ ایران نے نہیں کیا، جنگ کا آغاز ہم نہیں کریں گے، جو جنگ کا آغاز کرے گا ختم کرنے میں وہ اکیلا نہیں ہوگا۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو ویزے جاری کرنا امریکا کی ذمے داری ہے۔ امریکا نے مجھے جنرل اسمبلی میں شرکت سے روکنے کی پوری کوشش کی۔