کراچی میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی، موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی، موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے 

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم، 24 سے 29 اپریل تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس دوران شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں اور پانی کی کمی سے بچنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اپنائیں۔