آسٹریلیا: کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ پکڑا گیا

آسٹریلیا: کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ پکڑا گیا

آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
گرفتار دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے.

پولیس کہ مطابق آئندہ کرسمس کے روز شہر ملبرن کے لیے تیار کردہ دہشتگردی کا ایک بہت بڑا منصوبہ پکڑ کرناکارہ کر دیا گیاہے ،
پولیس نے اس منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا استعمال ہونا تھا۔
انھوں نے کہا کہ منصوبے کا نشانہ شہر کے اہم مقامات فلنڈرز سٹریٹ سٹیشن، فیڈریشن سکوئر، اور سینٹ پالز کتھیڈرل تھے،،جہاں سیاحوں سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد آتی ہے.اس مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر ملبرن کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں ایک لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملبرن کرکٹ گراؤنڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کریں گے۔