23 جنوری کو ہونے والے ایسے تاریخی واقعات جنہوں نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

23 جنوری کو ہونے والے ایسے تاریخی واقعات جنہوں نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

 (ویب ڈیسک) 23 جنوری پر تاریخی طور پر نظر ڈالی جائے تو اس دن بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے، آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1849ء : الیکزبیتھ بلیک ویل میڈیکل ڈگری حاصل کرنے والی پہلی امریکی خاتون بنیں۔

1870ء :امریکی فوج نے مونٹانا  میں 140 خواتین اور بچوں کا قتل کردیا۔

1914ء: فرانس کے حکمراں نیپولین ایل بوناپارٹ کی پیدائش ہوئی تھی۔

1924ء: سوویت یونین نے 21 جنوری کو ہوئی لینن کی موت کا سرکاری طور پر اعلان کیا۔

1968ء: شمالی کوریا نے امریکی جہاز یو ایس ایس پوئبلو کو اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ضبط کیا۔

1972ء: استنبول کی پوری آبادی کو 24 گھنٹے کے لئے نظر بند کردیا گیا۔

1973ء : نائیجریا میں جارڈن کے ایک طیارہ حادثے میں 176 زائرین کی موت ہوئی۔

 امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ویتنام امن معاہدے کا اعلان کیا۔

 ارن ایر لائنز کا طیارہ نائجیریا میں حادثہ کا شکار ہوا جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے۔

1976ء :گوتم بودھ سے متعلق غائب شہر کپِل وستو کا کھدائی کے دوران پتا چلا۔

1993ء :انڈین ایر لائنز کا طیارہ اورنگ آباد میں حادثہ کا شکار، 61 مسافر جاں بحق ہوئے۔

2002ء :امریکی صحافی ڈینیل پرل کو کراچی سے اغوا اور بعد میں قتل کیا گیا۔

2008ء :ایران کے خلاف تیسری پابندی لگانے کی تجویز پر دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان اتفاق ہوا۔

2009ء: فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں میں سگریٹ نوشی کے مناظر پر عائد پابندی ختم ہوئی۔

2011ء: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ملک میں پولیو کی دوا پلانے کی مہم شروع کی۔ جس میں 5 سال کی عمر تک کے 3 کروڑ بچوں کو دوا پلائی گئی۔